سکھر، گرلز پرائمری اسکول نیوپنڈ میں سندھ کمیونٹی موبلائزیشن پروگرام کے تحت ایس ایم سی ممبران کو تربیت دینے کا اہتمام

ہفتہ 21 فروری 2015 22:32

سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) گرلز پرائمری اسکول نیوپنڈ میں سندھ کمیونٹی موبلائزیشن پروگرام کے تحت SMCممبران کو تربیت دینے کا اہتمام کیا گیا جس میں گرلزہائی وپرائمری اسکول نیوپنڈ، گرلز پرائمری اسکول نمائش پرانہ سکھر،DMBگرلز پرائمری اسکول کے SMCممبران نے شرکت کی تربیت میں SMCفنڈز کے صحیح استعمال اور اس کی جانچ پڑتال کے متعلق ممبران کو آگاہی مہیا کی گئی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے CMP کے عبدالجبار وسیر،عمران علی شاہ، ایاز علی راہو ، ،مختیار ہاشمی ،شبانہ انصاری،عمارہ چنہ اورامان اللہ سومرو نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی رقوم معصوم بچوں کی امانت ہے اس کا صحیح استعمال اسکول وقوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ساتھ ہی ممبران کوان فنڈز کی جانچ پڑتال کا بھی پورا حق حاصل ہے اور اسکول انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ وہ ان کے مشوروں کو اہمیت دیتے ہوئے اپنے اداروں کو مزید بہتر بنائیں ساتھ ہی ہمیں بچوں کی تعلیم پربھی خاص توجہ دینی چاہیے کیونکہ آج کے یہ معصوم بچے ہی پاکستان کاروشن ستقبل ہیں۔

متعلقہ عنوان :