پولیس نے کم عمر بچوں اور نوجوانوں کے موبائل فونز میں فحش فلمیں ڈاوٴن لوڈ کرنے اور سی ڈیز فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کوگرفتار کرلیا

ہفتہ 21 فروری 2015 23:12

پولیس نے کم عمر بچوں اور نوجوانوں کے موبائل فونز میں فحش فلمیں ڈاوٴن ..

حیدرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) کینٹ پولیس نے ایس آر ٹی سی کمپلیکس کے قریب کم عمر بچوں اور نوجوانوں کے موبائل فونز میں فحش فلمیں ڈاوٴن لوڈ کرنے اور سی ڈیز فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چار ملزمان فہد ولد نوید راجپوت، محمد علی ولد نفیس قریشی، منیر ولد ظہور قریشی اور تیمور ولد ظہور قریشی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پانچ کمپیوٹر فحش فلمیں چار ایل سی ڈیز ایک لیپ ٹاپ اور پانچ بوفرز برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازین ٹنڈو یوسف پولیس نے چینل موری ہالہ ناکہ کے قریب سے 7 جواریوں نثار حاجانو، محمد رحمن، شاہد بابو، شاہ رخ ، ذوالفقار منگسی، اشرف راجپوت اور عمر دراز کو گرفتار کرکے ہزاروں روپے نقد اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

متعلقہ عنوان :