پاکستان کی عبرتناک شکست ، نجم سیٹھی نے بھی موقف دے دیا

ہفتہ 21 فروری 2015 23:36

پاکستان کی عبرتناک شکست ، نجم سیٹھی نے بھی موقف دے دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21فروری۔2015ء) سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پاکستان کی عبرتناک شکست پر موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو مایوس نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ جب آپ جیت جاتے ہیں تو 2 دن بعد بھول جاتے ہیں جبکہ ہار کا رونا ہر وقت روتے رہتے ہیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں ہم نے 2 وارم اپ میچز جیتے تھے جبکہ اب والے میچ ہم ہار گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کا غصہ جائز ہے لیکن یہ اس طرح نہیں ہونا چاہیئے جس طرح نکالا جا رہا ہے۔نجم سیٹھی نے ٹیم سلیکشن کے حوالے سے بتایا کہ تین تین ایکسپرٹ ٹیم میں سلیکشن کا کام کرتے ہیں جبکہ وہ ہی فیصلہ کرتے ہیں کہ کس کو ٹیم میں شامل کرنا ہے اور کس کو نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ بورڈ چیئرمین کبھی فون کر کے یہ نہیں کہتا کہ اسے شامل کرو اور اے نکال دو۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میں بورڈ میں زیادہ نہیں صرف ایک عہدے پر فائز ہوں جبکہ میرے پاس کوئی زیادہ اختیارات بھی نہیں ہیں ۔آج کی ہونے والی تنقید کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ اس ساری تنقید کے پیچھے کوئی سیاست شامل ہو جس کا مجھے نشانہ بنایا جا رہا ہو۔اپنے دفاع میں انہوں نے شعیب اختر کا موقف بھی سنوایا جس میں ان سے سخت اقدامات اٹھانے کا کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :