برمنگھم :سانحہ پشاور کے زخمی طالبعلم کا آپریشن کامیاب

اتوار 22 فروری 2015 12:09

برمنگھم :سانحہ پشاور کے زخمی طالبعلم کا آپریشن کامیاب

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری۔2015ء) برمنگھم میں سانحہ پشاور کے زخمی طالب علم احمد نواز کا طویل آپریشن کامیاب ہوگیا ،احمد نوازکا آپریشن کوئن الزبتھ اسپتال میں کیا گیا، 12 گھنٹے طویل آپریشن کے دوران اس کی متاثرہ رگوں کی سرجری کی گئی اورمتاثرہ ہڈیوں کوسہارا دینے کے لیے اسٹیل کی پلیٹ لگائی گئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کےمطابق احمد نواز کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور جلد ہی انہیں وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا۔احمد نواز کے والد نے بیٹے کی جلد صحت یابی کے لئے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے ۔وزیراعظم کے دفتر سے برمنگھم کال کرکے احمد نواز کی خیریت دریافت کی گئی اورہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا گیا۔

متعلقہ عنوان :