ورلڈکپ : سری لنکا کے ہاتھوں افغانستان کو4وکٹوں سے شکست

اتوار 22 فروری 2015 12:09

ورلڈکپ : سری لنکا کے ہاتھوں افغانستان کو4وکٹوں سے شکست

ڈینڈن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری۔2015ء) ورلڈ کپ میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 4وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر کھاتا کھول لیا ہے۔ گروپ اے کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو افغانستان کی ٹیم نے اصغر ستانی کزی کے54،سمی اللہ شنواری کے 38اور میرواعظ اشرف کے 28رنز کی بدولت تمام وکٹوں کے نقصان 232رنز بنائے ۔سری لنکا کی طرف سے لاستھ ملنگا اور اینجلو میتھیوز نے3،3 وکٹیںحاصل کیں۔

سورنگالکمل نے 2،تھیساراپریرااوررنگاناہیراتھ ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔سری لنکا نے 233رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگ کا آغاز کیا تو اس کے ابتدائی 3بلے باز 18کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے ۔ چوتھی وکٹ 51کے اسکور پر گری تو سری لنکا ٹیم کے ہاتھوں سے میچ نکلتا دکھائی دیا مگر جے وردھنے نے کپتان میتھیوز کے ساتھ مل کر 126رنز کی شراکت قائم کی اور میچ میں ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا ۔

(جاری ہے)

کپتان میتھیوز 44رنز بناکر رن آوٹ ہوئے جبکہ دوسرے اینڈ پر موجود جے وردھنے نے100بنانے کے بعد 178کے اسکو ر پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ۔ان دونوں سیٹ کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر میچ ایک بار پھر سری لنکا ٹیم کی گرفت کمز ور پڑتی محسوس ہوئی مگر پریرا کے جارحانہ47رنز ناٹ آوٹ میچ لنکن ٹیم کو جتوادیا ۔جے وردھنے کو شاندار سنچری پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :