ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری شکسٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت فیصلے کرنے کا فیصلہ کرلیا

ناکامی کی صورت میں ناکام کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ، سلیکشن کمیٹی اور اعلیٰ بورڈ حکام کو فارغ کیے جانے کا امکان قومی کرکٹ ٹیم کوارٹر فائنل تک رسائی میں ناکام رہی تو ٹیم اور بورڈ میں بڑے پیمانے میں اکھاڑ پچھاڑ ہوگی رپورٹ

اتوار 22 فروری 2015 12:32

ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری شکسٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت فیصلے کرنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء) ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری شکسٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سخت فیصلے کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ٹیم کی کوارٹر فائنل تک رسائی میں ناکامی کی صورت میں ناکام کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ، سلیکشن کمیٹی اور اعلیٰ بورڈ حکام کو فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ رواں ورلڈکپ میں اگر قومی کرکٹ ٹیم کوارٹر فائنل تک رسائی میں ناکام رہی تو ٹیم اور بورڈ میں بڑے پیمانے میں اکھاڑ پچھاڑ ہوگی ۔

انہوں نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی کو فارغ کیے جانے سمیت ہیڈ کوچ وقار یونس کے خلاف کارروائی پر بھی غور کیا جارہا ہے  معاون کوچز کے کانٹریکس میں بھی اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ٹیم مینجمنٹ کو پیغام بھجوایا کہ باقی مقابلوں میں بہتر حکمت عملی اور جذبے سے میدان میں اترا جائے ۔

(جاری ہے)

شہریارخان نے مزید تجربات سے گریزکرنے کی بھی ہدایت جاری کی جبکہ آنے والے میچز میں ریکولر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ساتھ گراوٴنڈ میں اترنے کی بھی ہدایات دے دیں۔ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد 2003 اور 2007 میں پہلے راوٴنڈ میں باہر ہونے والی پاکستانی ٹیم کا تیسری مرتبہ ٹورنامنٹ کا اگلا راوٴنڈ نہ کھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ماضی میں بھی ایسی شکستوں کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جاچکی ہیں۔