مریخ ہی پر بچے پیدا کرنے ہیں اور وہیں مرنا ہے

اتوار 22 فروری 2015 12:51

مریخ ہی پر بچے پیدا کرنے ہیں اور وہیں مرنا ہے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری۔2015ء)مریخ پر پہلا انسانی مشن 2024 میں بھیجا جائے گا جو وہاں موجود ربوٹس کی بنائی ہوئی کالونی میں رہے گا۔مریخ پر بھیجا جانے والا یہ مشن یک طرفہ ہو گا یعنی مریخ پر جانے والے انسان مریخ پر جا تو سکیں گے مگر واپس نہیں آ پائیں گے۔ وہ وہیں پر رہیں گے اور وہیں مریں گے۔ان سب باتوں کے باوجود مریخ پر جانے والے لوگ بہت خوش ہیں۔

انہیں افراد میں سے 24 سالہ میگی لیو کا تعلق برطانیہ سے ہے۔

(جاری ہے)

میگی اُن 100 خوش نصیب افراد میں سے ایک ہے جنہیں مریخ پر بسانے کے لیے 2 لاکھ افراد میں سے چنا گیا ہے۔ میگی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی ہے اور اس کے والدین کو اس کے مستقبل کے مریخی شہری ہونے پر فخر ہے۔میگی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں مریخ پر پیدا ہونے والے سب سے پہلے بچے کی ماں بننا چاہتی ہوں۔ مریخ پر جانے والے تمام افراد 10 سال تک ایک ٹریننگ پروگرام میں حصہ لیں گے۔2024 کے بعد مریخ پر بنائی گئی پہلی کالونی پر ہر سال مزید 2 افراد بھیجے جائیں گے۔