راحیلہ مگسی نے الیکشن کمیشن میں جعلی کاغذات جمع کرائے ،یہ عمل (ن) کی طرف سے دھاندلی کا آغاز ہے‘ نرگس فیض ملک

آمریت کے دور میں جمہوریت کیخلاف سازش کرنیوالی خاتون کو ٹکٹ دے کر (ن) نے کارکنوں کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا

اتوار 22 فروری 2015 13:06

راحیلہ مگسی نے الیکشن کمیشن میں جعلی کاغذات جمع کرائے ،یہ عمل (ن) کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹ میں امید وارنرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ راحیلہ مگسی نے الیکشن کمیشن میں جعلی کاغذات جمع کرائے ہیں اور یہ عمل مسلم لیگ ( ن)کی طرف سے دھاندلی کا آغاز ہے ،(ن) لیگ کے سامنے الیکشن کمیشن بے بس ہوکررہ گیا ہے جس کا ثبوت راحیلہ مگسی کے کاغذات داخل کرانا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء اپنی ناکامی کا اعتراف کرچکے ہیں اور اس لئے اب مسلم لیگ (ن) کے عوام کی خدمت کرنے کے دعوے ڈھو نگ ہیں ۔آمریت کے دور میں جمہوریت کے خلاف سازش کرنے والی راحیلہ مگسی کو ٹکٹ دے کر مسلم لیگ (ن) نے اپنے کارکنوں کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے ۔(ن )لیگ کے عہدیداران راحیلہ مگسی کو ٹکٹ دینے پر حیران ہیں ۔