ورلڈکپ2015،سری لنکن ٹیم میں جے وردھنے نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

اتوار 22 فروری 2015 15:32

ورلڈکپ2015،سری لنکن ٹیم میں جے وردھنے نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

ڈینڈن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری۔2015ء)ورلڈکپ2015کے پول اے کی ٹیموں سری لنکا اور افغانستان کے میچ میں سر لنکا کے مایہ ناز بلے باز مہیلا جئے وردھنے نے ورلڈکپ میں 31اننگز کھیل کے اپنی 4سنچریاں مکمل کر لی ہے وہ ورلڈکپ میں4سنچریاں بنا کر اپنی ٹیم میں پہلے بیسٹمین بن گئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر جے سوریا ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ میں 3سنچریاں بنائی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

اور دنیائے کرکٹ عالمی کپ میں چار سنچریاں کرنے والے چوتھے بیسٹمین ہیں جبکہ اس فہرست میں پاکستان کے کھلاڑی رمیز راجہ نویں نمبر پر ہیں جنہوں نے16اننگز میں3ورلڈ کپ کی سنچریاں بنا ئی ہیں پہلے نمبر پر سب سے زیادہ سنچریاں بھارت کے مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر کی ہیں انہوں نے ورلڈکپ میں 6سنچریاں بنائی ہیں اور دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ ہیں۔