Live Updates

سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا توڑ،تحریک انصاف کا ووٹرز پینل ترتیب دینے کا فیصلہ

اتوار 22 فروری 2015 16:56

سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا توڑ،تحریک انصاف کا ووٹرز پینل ترتیب ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے ایوان بالا کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لئے پی ٹی آئی ووٹرز پینل ترتیب دے دیا۔ باقاعدہ اعلان مارچ کی دو یا تین تاریخ کو کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ووٹرز پینل اپنے امیدواروں اور ووٹرز کے درمیان رابطے کو مضبوط بنائے گا اور یقینی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔ ووٹرز پینل اس حوالے سے براہ راست چیئرمین عمران خان کو جواب دہ ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات