قومی ائیر لائن کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا کارنامہ

جدہ سے کراچی آنے والی پرواز صرف دو مسافروں کو لے کر کراچی پہنچ گئی

اتوار 22 فروری 2015 17:10

قومی ائیر لائن کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا کارنامہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء) باکمال لوگ لاجواب سروس ، قومی ائر لائن مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا کارنامہ جدہ سے کراچی آنے والی پرواز صرف دو مسافروں کو لے کر کراچی پہنچی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ائر لائن کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی ناقص کارکردگی کے باعث جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 713 صرف دو مسافروں کو لے کر کراچی پہنچی جبکہ پرواز میں 215 مسافروں کی گنجائش تھی اور پہلی پرواز کراچی سے ستر مسافروں کو لے کر جدہ گئی تھی واضح رہے کہ پی آئی اے کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی ناقص کارکردگی کے باعث قومی ائر لائن کو تیرہ ارب کا نقصان ہوچکا ہے اور عمرہ پیکج بھی بری طرح متاثر ہوا ہے

متعلقہ عنوان :