سکھر سزائے موت کے 3قیدیوں کی رحم کی اپیل مسترد کردیء گئی

محکمہ داخلہ سندھ نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کو دو مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست بھجوا دی

اتوار 22 فروری 2015 17:31

سکھر سزائے موت کے 3قیدیوں کی رحم کی اپیل مسترد کردیء گئی

کراچی/سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء) سینٹرل جیل سکھر میں سزائے موت کے تین قیدیوں کی اپیلیں مسترد ہوگئی ہیں، تینوں قیدیوں کوانسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2001میں موت کی سزا سنائی تھی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کو دو مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست بھجوا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین نے سینٹرل جیل سکھر میں سزائے موت کے تین قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردی ہیں،عبدالعزیز ناریجو ، آچر ناریجو اور بشیر بھٹو کو2001 میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

اس ضمن میں جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ تینوں قیدیوں کے بلیک وارنٹ موصول ہونے پر انہیں پھانسی دے دی جائے گی۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کو دو مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست بھجوا دی ہے۔محمدفیصل اورمحمدفضل نے 1998میں ڈکیتی مزاحمت پرقتل کیاتھا۔دونوں مجرموں کی رحم کی اپیل صدرمملکت مستردکرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :