ڈہرکی میں قبائلی تصادم سے ہلاکتوں کے بعد خواتین نے ہتھیار اٹھالیے
معمولی رقم کے معاملے پرشروع ہونے والے شراور لوندبرادریوں کے تنازع میں 22افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں رپورٹ
اتوار 22 فروری 2015 17:45
ڈہرکی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء)معمولی رقم کے معاملے پرشروع ہونے والے شراور لوندبرادریوں کے تنازع میں 5سال کے دوران 22افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، شر برادری کے ایک ہی خاندان کے تمام مرد گروہی تنازع میں ہلاک ہونے کے باعث بدلہ لینے کیلئے اب خواتین نے ہتھیار اٹھالیے، متاثرہ علاقہ گزشتہ 5سال سے نوگو ایریاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کے نواحی علاقے کھینجو میں 5سال قبل 5سو روپے کے معاملے پرشر اور لوندبرادریوں کے درمیان شروع ہونیوالے تنازع میں اب تک مجموعی طورپر فریقین کے 22 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اس دوران کبھی کسی مقامی وڈیرے، سردار، منتخب نمائندوں یاپولیس نے تنازع ختم کرانے کی کوشش نہیں کی۔
اس سلسلے میں جب میڈیاکی ٹیم متاثرہ علاقے پہنچی تووہاں مردوں کے بجائے مسلح خواتین سے سامناہوا۔(جاری ہے)
جب ان سے مردوں کے بارے میں پوچھا گیا توانھوں نے بتایاکہ مذکورہ تنازع میں ان کے خاندان کے تمام مردہلاک ہوچکے ہیں اوروہ مجبورا اپنی اوراپنے بچوں کی حفاظت کیلیے ہتھیاراٹھائے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ خونریز تنازع کے اصل ذمے دار منتخب نمائندے اور مقامی پولیس ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ وہ کسی صورت نہیں چاہتے کہ دونوں برادریوں میں صلح ہو۔ انھوں نے کہاکہ ہمارے 12 نوجوان تنازع کانشانہ بن چکے ہیں اورہمارے گھرمیں چھوٹے بچوں کے علاوہ کوئی مردنہیں
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.