بجلی ،پانی اور بہتر حفاظتی انتظام صنعتی اداروں کی بنیادی ضرورتیں ہیں، سندھ حکومت ان بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے کراچی سمیت دیگر اضلاع میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ، خیرپور اسپیشل اکنامک زون ملک کا وا حداینگرو بیسڈ اکنامک زون ہے جس سے علاقے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا،خیرپور اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سے اقتصادی ترقی ممکن ہوسکے گی ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا خیرپور اسپیشل اکنامک زون میں صنعتی پروجیکٹس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب

اتوار 22 فروری 2015 19:17

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22فروری۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ بجلی ،پانی اور بہتر حفاظتی انتظام آج کے دور میں صنعتی اداروں کی بنیادی ضرورتیں ہیں اور سندھ حکومت ان بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے کراچی سمیت دیگر اضلاع میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے جبکہ خیرپور اسپیشل اکنامک زون ملک کا وا حداینگرو بیسڈ اکنامک زون ہے جس سے علاقے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا خیرپور اسپیشل اکنامک زون وفاقی سطح پر قائم اقتصادی معاملوں پر نظرثانی کرنے والے اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی(ECC ) سے منظور شدہ ملک کا پہلا زون ہے جبکہ بعد میں دیگر صوبوں میں ایسے زون قائم کیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور اسپیشل اکنامک زون کے ایڈمنسٹریشن بلاک، مسجد کی افتتاح اور زون میں سچل انجینئرنگ کمپنی کی جانب سے قائم ہونے والے دو صنعتی پروجیکٹس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاوزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ آج کا دور مقابلے کا دور ہے ہر ایک کو اس کی محنت کی بنیاد پر اعلیٰ مقام حاصل ہورہا ہے اس سلسلے میں ماضی میں صوبے کے نوجوان گھر سے باہر نوکری نہیں جاتے تھے لیکن اب کراچی سمیت بیرون ملک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ نوکریاں اور بزنس کررہے ہیں جبکہ ملک سے باہر سرمایہ کاری کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ متعلقہ علاقوں میں سرمایہ کاری کریں اور اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت لاتعداد سہولیات فراہم کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ خیرپورضلع سمیت صوبے کے کتنے ہی صنعت کار اپنا سرمایہ صوبے کے دیگر شہروں سمیت بیرون ملک سرمایہ کاری کررہے ہیں جبکہ ان کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے شہروں میں سرمایہ کاری کریں جس کے نتیجے میں ان کا بزنس بھی بڑھے گا اور بے روزگاروں کو روزگار ملنے کے ساتھ علاقے کو فروغ بھی حاصل ہوگاخیرپور اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سے اقتصادی ترقی ممکن ہوسکے گی اکنامک زون میں کولڈ اسٹوریج اور ڈیٹس ڈی ہائی ڈریشن پلانٹ زون کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہونگے خیرپور کی کجھور کو سائنٹیفیک طریقے سے بیرون ممالک درآمد کیا جائے گا جس سے آباد گار ،کارخانہ دارسمیت مزدوروں اور دیگر متعلقہ افراد کو فائدہ حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو نے پاکستان کے عوام کی اصل خدمت کی اور نام کمایا ہم بھی ان کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے عوامی خدمت پر مامور ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ اکنامک زون ہر شہر میں قائم ہوں ہم کام کررہے ہیں جو عوام کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ خیرپور کے تاجر اور کارخانہ دار آگے آئیں اور خیرپور اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کریں تاکہ خیرپورکی ترقی میں اضافہ ہو موجودہ عوامی حکومت پورے سندھ میں ترقیاتی کاموں کو اولیت دے رہی ہے کراچی میں پانی کا مسئلہ بڑا تھا جس کے لیے K-4 ُپروجیکٹ پر 26 ارب روپے خرچ ہورہے ہیں جس سے K-4 کو کارآمد بنایا جائے گا سندھ حکومت نے عملی اقدامات کرکے دکھائے ہیں تعلیم پر خصوصی توجہ دی جس کے تحت سکھر میں وومین یونیورسٹی دی ہے خیرپور میں میڈیکل کالج دیا ،لیاری میں یونیورسٹی دی ۔

انہوں نے کہا کہ خیرپور کی کجھور کی فصل میں تبدیلی کرتے ہوئے ٹشو کلچر کو متعارف کرایا جائے تاکہ یہاں کے آباد گاروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو، اس سے قبل پروجیکٹ ڈائریکٹر خیرپور اسپیشل اکنامک زون کیپٹن انوار الحق نے بریفنگ میں بتایا کہ اکنامک زون سندھ کا واحد زون ہے جو کوالٹی کے لحاظ سے بہترین پروجیکٹ ہے جس میں سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے 10 سال تک ٹیکس فری بنایا گیا ہے اور بیرون ممالک سے مشنری لانے پر ایک سال تک کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ حاصل ہوگا زون میں 5 میگا واٹ کا پاور پلانٹ سیپکو کی جانب سے لگایا جائے گا جبکہ زون20 میگا واٹ کا اپنا پاور پلانٹ لگائے گا جبکہ زون میں 10 کمپنیوں کو تمام تر پہلوؤں پر غور و خوص کے بعد پلاٹ کی الاٹمنٹ دی گئی ہے جبکہ زون میں جتنی بھی آمدنی ہوگی وہ زون کی مزید ترقی اور بہتری پر خرچ ہوگی جبکہ زون میں جاری ترقیاتی کاموں کے لیے 400 K.V بجلی آئندہ چند روز میں مہیا ہوجائیگی ۔

تقریب سے رکن قومی اسمبلی سیدہ نفیسہ شاہ ،خیرپور اسپیشل اکنامک زون کے چیئرمین اسٹیئرنگ کمیٹی / کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے بھی خطاب کیا اورخیرپور اسپیشل اکنامک زون کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے پولیٹیکل سیکریٹری لعل بخش منگی، ڈپٹی کمشنر خیرپورمنور علی مٹھانی ،نذر محمد گاہو،ڈاکٹر یار محمد پھلپوٹو، مظہر علی خان، امام ڈنو ملاح اور دیگر افسران موجود تھے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گھوٹھ پیرانو کٹوہر میں وڈیرا خادم حسین کٹوہر کی وفات پر منظور حسین کٹوہر سے تعزیت،داؤ گوٹھ میں پی پی کارکن علی مراد پھلپوٹو کی وفات پر ضمیر پھلپوٹو سے تعزیت ، ٹھیڑی شہر میں بدرالدین پھلپوٹو سے رشتہ دار کی وفات پر تعزیت کی۔ اس سے قبل خیرپور کے وسط میں گوشہ تسکین کے مقام پر شہید بے نظیر بھٹو پارک کا افتتاح کیا جس پر 77.95 ملین روپے لاگت آئی ہے ۔