آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی متحدہ عرب امارات کے چیف آف سٹاف سے ملاقات،دفاع اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اتوار 22 فروری 2015 20:45

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی متحدہ عرب امارات کے چیف آف سٹاف سے ملاقات،دفاع ..

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف بے متحدہ عرب امارات کے چیف آف سٹاف سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے متحدہ عرب امارات میں بین الاقوامی دفاعی نمائش میں شرکت کی جس میں آرمی چیف نے روس ،چین اور متحدہ عرب امارات کے سٹالز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے متحدہ عرب امارات کے چیف آف سٹاف اور اعلی عسکری قیادت سے ملاقات بھی کی جس میں دونوں طرف سے سکیورٹی اور دفاع میں تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔متحدہ عرب امارات کی عسکری قیادت نے پاک فوج کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کیے جانے والے آپریشن ضرب عضب میں بھی پاک فوج کے کردار کو سراہا۔