وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے سرکاری ملازمتوں میں اقلیتی افراد کے لئے پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ، اس پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ، مقامی مسیحی افراد پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کی جارہی ہے جو ضلعی سطح پر سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ پر عملدرآمد کو چیک کرکے کسی بھی ناانصافی سے متعلق آگاہ کرے گی، صوبائی وز یر خلیل طاہر سندھو

اتوار 22 فروری 2015 21:17

وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے سرکاری ملازمتوں میں اقلیتی افراد کے لئے پانچ ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22فروری۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے سرکاری ملازمتوں میں اقلیتی افراد کے لئے پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔ مقامی مسیحی افراد پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کی جارہی ہے جو ضلعی سطح پر سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ پر عملدرآمد کو چیک کرکے کسی بھی ناانصافی سے متعلق آگاہ کرے گی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے کیتھولک چرچ ( ہولی روزی چرچ) وارث پورہ کے تایا ہال مقامی این جی او نیشنل مینارٹی الائنس پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ کہا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں اقلیتی برادری کے لئے مختص کردہ پانچ فیصد کوٹہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا انقلابی اقدام ہے جس کی بدولت نہ صرف معاشی عدم مساوات کا خاتمہ ہو گا بلکہ روز گار کے مزید مواقع ملیں گے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق نے کہا کہ وہ مسیحی عوام کے مسائل کے حل کے لئے صدق دل سے عمل پیرا ہیں مسیحی عوام اپنے مسائل کی نشاندہی کریں جن کو پورا کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں مسیحی آبادیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے اور وارث پورہ چرچ میں پینٹو کمیونٹی ہال کی تعمیر ومرمت بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

بشپ جوزف ارشد ‘ فادر افتخار مون ‘ لالہ روبن ڈینیل ‘ رومانہ بشیر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اقلیتی برادری کے لئے سرکاری ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو کو حق کی آواز بلند کرنے پر انہیں سلام پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :