کراچی: نوری آباد میں مسافر وین جل کر خاکستر ہو گئ، دس افراد جاں بحق

پیر 23 فروری 2015 10:46

کراچی: نوری آباد میں مسافر وین جل کر خاکستر ہو گئ، دس افراد جاں بحق

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23 فروری 2015ء) کراچی سے حیدر آباد جانے والی مسافر بس میں آتشزدگی کے باعث دس افراد جاں بحق ہو گئے. تفصیلات کے مطابق کراچی سے حیدر آباد جانے والی مسافر بس کا ٹائر تیز رفتاری کے باعث پھٹ گیا جس کے بعد بس الٹ گئی اور دیکھتے دیکھتے بس میں آگ لگ گئی جس کے بعد قریبی علاقے کے لوگ وہاں جمع ہو گئے لوگوں نے مل کر بس میں سے آٹھ افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا جبکہ دس افراد موقع پر ہی جل کر جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت تا حال نہیں ہو سکی .

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے. ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسافر بس میں چار سی سین جی سلنڈرز نصب تھے جن میں سی ایک میں سے گیس کی لیکیج کے باعث بس میں آگ لگ گئی. حادثے پر آصف علی زرداری سمیت ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے جنکہ پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں.