اداکارہ شانزہ کا سیاست میں آنے کا فیصلہ

پیر 23 فروری 2015 11:59

اداکارہ شانزہ کا سیاست میں آنے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء)لالی ووڈ اداکارہ شانزہ خان نے سیاست میںآ نے کا فیصلہ کر لیا ۔اداکارہ شانزہ نے ایک بیان میں کہا کہ اگر ان کو درست پلیٹ فارم مل گیا تو وہ سیاست کے ذریعے معاشرے کی عورتوں کو ان کا جائز مقام دلوانے کے لئے کام کرینگی‘میں وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے بے حد متاثر ہوں اور انہی سے متاثر ہو کر سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔