آج بھی فلموں میں محبت کی سٹوری کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے‘ صائمہ نور

پیر 23 فروری 2015 11:59

آج بھی فلموں میں محبت کی سٹوری کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے‘ صائمہ نور

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) فلم سٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ آج بھی فلموں میں محبت کی سٹوری کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے‘ نئے دور میں فلم انڈسٹری میں بھی نئے تقاضوں کو اپنانا ہو گا‘ فلم انڈسٹری کیلئے سب کو زیادہ سے زیادہ محنت کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فلم سٹار صائمہ نور نے کہا کہ آج کل لوگ لڑائی جھگڑوں والی نہیں بلکہ محبت کی سٹوری والی فلم کو زیادہ پسند کرتے ہیں اور اگر ہم نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہے تو پھر شائقین کی خواہش کے مطابق فلمیں بنانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز دنیا میں نئی ٹیکنالوجی متعارف ہو رہی ہے اور ہمیں بھی اپنی انڈسٹری کو نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہو گا۔