اسلام آباد: امام بار گاہ کے حملہ آور کا خاکہ جاری کر دیا گیا

پیر 23 فروری 2015 12:06

اسلام آباد: امام بار گاہ کے حملہ آور کا خاکہ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تا زہ ترین اخبار. 23 فروری 2015ء) اسلام آباد میں امامیہ مسجد پر حملے کے دہشتگرد کا خاکہ جاری کر دیا گیا ہے.

(جاری ہے)

خود کس حملہ آور کا چہرہ خود کش جیکٹ پھٹنے کے باعث کافی حد تک مسخ ہو چکا تھا جس کی پہچان مشکل ہو گئی تھی تاہم کراچی سے آئے ماہر سرجن ڈاکٹر حمید الاسلام نے حملہ آور کے چہرے کی سرجری مکمل کر کے اس کا خاکہ جاری کر دیا ہے جسے نادرا کے دفاتر میں بھجوا دیا گیا ہے جہاں نادرا حملہ آور کے خاکے کے ذریعے اس کی شناخت کر سکے گی . کامیاب سر جری کے بعد اب حملہ آور کا چہرہ قابل شناخت ہو گیا ہے.

متعلقہ عنوان :