11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں کل ایک میچ کھیلا جائے گا

پیر 23 فروری 2015 12:07

11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں کل ایک میچ کھیلا جائے گا

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء)11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں کل منگل کوایک میچ کھیلا جائے گا ، گروپ بی کی ٹیمیں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان میچ مینوکا اوول کینبرامیں مدمقابل ہوں گی۔شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ میں کل منگل کو گروپ بی کی ٹیموں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان میچ مینوکا اوول کینبرامیں کھیلا جائے گا۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔

کل بدھ کو گروپ بی کی ٹیموں آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ برسبین کرکٹ گراؤنڈمیں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔25فروری کوگروپ بی کی ٹیمیں آئرلینڈاورمتحدہ عرب امارات برسبین کرکٹ گراؤنڈمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

26فروری کو گروپ اے کی ٹیمیں افغانستان اور سکاٹ لینڈیونیورسٹی اوول ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق علی الصبح 3بجے شروع ہوگا۔26فروری کو دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں سری لنکا اور بنگلہ دیش میلبورن کرکٹ گراؤنڈمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔27فروری کوگروپ بی کی ٹیمیں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز سڈنی کرکٹ گراؤنڈمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔

28فروری کو گروپ اے ٹیمیں آسٹریلیااور نیوزی لینڈایڈن پارک آکلینڈمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔یکم مارچ کو گروپ بی کی ٹیمیں پاکستان اور زمبابوے برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستان وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔یکم مارچ کو ہی دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں انگلینڈ اور سری لنکا ویسٹ پیک سٹیڈیم ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق علی الصبح 3بجے شروع ہوگا۔2مارچ کو میگا ایونٹ میں آرام کا دن ہوگا۔3مارچ کو گروپ بی کی ٹیمیں جنوبی افریقہ اور آئرلینڈمینوکا اوول کینبرامیں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔4مارچ کو گروپ بی کی ٹیمیں پاکستان اور متحدہ عرب امارات میک لین پارک نیپیئرمیں مدمقابل ہوں گی۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگاجو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔4مارچ کو ہی دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں آسٹریلیا اور افغانستان واکا گراؤنڈپرتھ میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11بجے شروع ہوگاجو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔5مارچ کو گروپ اے کی ٹیمیں بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ سیکس ٹین اوول نیلسن میں مدمقابل ہوں گی ۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3بجے شروع ہوگا۔ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 14 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں ہیں اور ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور سکاٹ لینڈ جبکہ گروپ بی میں پاکستان، دفاعی چیمپئن بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔