راس ٹیلر کو ون ڈے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 59 رنز درکار

پیر 23 فروری 2015 12:18

راس ٹیلر کو ون ڈے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 59 رنز درکار

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز راس ٹیلر کو ون ڈے میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 59 رنز درکار ہیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے کیوی بلے باز بن جائیں گے۔ راس ٹیلر سے قبل سٹیفن فلیمنگ، نیتھن ایسٹل اور برینڈن میک کلم بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ سٹیفن فلیمنگ کو ملک کی طرف سے ایک روزہ میچوں میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 8007 رنز بنا رکھے ہیں۔ نیتھن ایسٹل 7090 رنز بنا کر دوسرے اور برینڈن میک کلم 5560 رنزکے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ راس ٹیلر نے 2006ء سے اب تک 153 میچز کھیل کر 4941 رنز بنا رکھے ہیں اور انہیں کیویز کا چوتھا بلے باز بننے کیلئے مزید 59 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ٹیلر رواں ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں اس اعزاز کو حاصل کر لیں گے۔ راس ٹیلر نے اب تک 12 سنچریاں اور 29 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔