خواجہ سراﺅں کی تدفین سے متعلق پراسرار سوال کاجواب ’گرو‘ نے دیدیا

پیر 23 فروری 2015 12:21

خواجہ سراﺅں کی تدفین سے متعلق پراسرار سوال کاجواب ’گرو‘ نے دیدیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء)اکثرلوگوں کے ذہن میں سوال اُٹھتاہے کہ خواجہ سراﺅں کا کبھی جنازہ نہیں دیکھاگیا، آخروہ تدفین کرتے کہاں ہیں ، اس پراسرار سوال کا جواب خود ایک ’گرو‘ نے دے دیاہے ۔ سنی نامی گرونے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ خواجہ سرا ہونے میں ہمارااپنا کوئی ہاتھ نہیں ہوتا، اِسی معاشرے میں موجود لوگوں سے ہم نے جنم لیاہے ، وہ ہمیں اچھانہیں سمجھتے اور اگر ہم کسی رشتہ دار کو ملنے کی کوشش بھی کریں تولوگ شرم محسوس کرتے ہیں ، جنازے بھی کوئی دیکھنا پسند نہیں کرتا، حتیٰ کہ امام بھی خوفزدہ ہوتے ہیں کہ اِن کا جنازہ عورتوں کا پڑھایاجائے یا مردوں کا لیکن وہ پھر معاشرتی اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے مردوں کا جنازہ ہی پڑھاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

عمومی طورپر ایسے اوقات میں تدفین ہوتی ہے جب عام معاشرہ نیند کے آغوش میں ہوتاہے یا اُن اوقات میں قبرستان کی طرف آنا جانا نہیں ہوتا، صرف نزدیکی لوگ خوشی و غم میں شریک ہوتے ہیں ، جنازے میں عام برادری اور عمومی طورپر قریبی رشتہ دار بھی شریک نہیں ہوتے۔ ایک سوال کے جواب میں سنی کاکہناتھاکہ وفات کے بعد اگر لاش خاندان میں چلی جائے تو وہی تدفین کرتے ہیں اور خواجہ سراءمرحوم کے ایصال ثواب کیلئے جو کچھ کرسکیں ، کرتے ہیں ۔ اگر تدفین خواجہ سراءہی کریں تو چھپ چھپاکرکرتے ہیں ۔