سری لنکا میں ہالینڈ کا شہری 4 ہزارفٹ بلندی سے گرنے کے باوجود زندہ بچ گیا

پیر 23 فروری 2015 12:44

سری لنکا میں ہالینڈ کا شہری 4 ہزارفٹ بلندی سے گرنے کے باوجود زندہ بچ ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) سری لنکا کے نیشنل پارک میں ڈچ جوڑا تصویریں کھینچنے میں مصروف تھا کہ اچانک پاوٴں پھسلنے کے باعث ڈچ شہری 4 ہزار فٹ کی بلند پہاڑی سے گرگیا۔

(جاری ہے)

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے یہ مثال 35 سالہ ڈچ شہری لینڈاس پر مکمل اترتی ہے جو اپنی اہلیہ کے ساتھ سری لنکا کے نیشنل پارک میں ہنی مون منانے آئے ہوئے تھے اور دنیا کے اس خوبصورت علاقے میں قائم بلند و بالا پہاڑیوں کے نظاروں سے لطف اندوز ہورہے تھے کہ اسی اثنا میں ڈچ جوڑا ایک بلند بالا پہاڑ پر تصویریں کھنچوانے کے لئے جا پہنچا، ابھی لینڈاس اپنی اہلیہ کی تصوریں کھینچنے میں مصروف تھے کہ پہاڑی کے آخری حصے پر جاپہنچے اور بے دھیانی میں ان کا پاوٴں پھسل گیا اور 4 ہزار فٹ بلند پہاڑی سے گر پڑے لیکن خدا کا کرشمہ دیکھیں کہ خوش قسمتی سے وہ پہاڑی سے نیچے لگے ہوئے درختوں میں جا پھنسے اور زندہ بچ گئے جنہیں کئی گھنٹے کی محنت کے بعد سری لنکن آرمی نے بحفاظت نکال لیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق لینڈاس کو معمولی زخم آئے تھے تاہم طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :