کھلاڑی چیک کرنے جواخانے گیاتھا: معین خان

پیر 23 فروری 2015 15:18

کھلاڑی چیک کرنے جواخانے گیاتھا: معین خان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23۔فروری 2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چیف سلیکٹر کے جوا خانے جانے پر شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد معین خان کا موقف بھی سامنے آگیا ہے ، انکے مطابق بورڈ نے انہیں کھلاڑیوں کو چیک کرنے کے لیے کیسینو جانے کی ہدایت کی تھی جس پر انہوں نے اپنی ذمہ داری پوری کی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق معین خان نجم سیٹھی گروپ کے حامی ہیں اور پہلے بھی پی سی بی چیئرمین شہریارخان معین خان کو ٹیم کے ساتھ بھیجنے کے حامی نہیں تھے ، اُن کا ٹیم میں کوئی خاص کردار نہیں ، انتظامیہ معین خان سے کوئی مشاورت نہیں کرتی ، بیشترمعاملات وقاریونس، گرانٹ فلاور اور مصباح الحق ہی دیکھتے ہیں ، معین خان عمومی طورپر دوستوں سے گپ شپ کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

دنیانیوز کے مطابق معین خان کا موقف ہے کہ وہ ٹیم کی کارکردگی پر نظررکھے ہوئے ہیں ، تمام ممکنہ وجوہات کا جائزہ لیاجارہاہے ، وہ یہی دیکھنے گئے تھے کہ کوئی کھلاڑی کسینومیں تونہیں آرہے ۔ معین خان کاکہناتھاکہ چیئرمین پی سی بی نے پوچھا ضرورہے لیکن کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔یادرہے کہ وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈمیں مسلسل کسینوجاتے رہے ہیں جس پر پی سی بی نے اُن سے وضاحت طلب کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :