انٹر کلب فٹ بال چمپئن شپ ،کھوسہ کمبائنڈ کلب بیلہ نے آسکانی آزاد کمبائنڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

پیر 23 فروری 2015 16:03

انٹر کلب فٹ بال چمپئن شپ ،کھوسہ کمبائنڈ کلب بیلہ نے آسکانی آزاد کمبائنڈ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء)ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن لسبیلہ کے زیر اہتمام نیشنل بنک کے اشتراک سے جام غلام قادر اسٹیڈیم لسبیلہ پر جاری تیسری نیشنل بنک لسبیلہ انٹر کلب فٹ بال چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں کھو سہ کمبائنڈ کلب بیلہ نے مضبوط حریف آسکانی آزاد کمبائنڈ کو 1-0سے شکست دیکر چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ کنفرم کرلی کھیل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا کھیل کے دوران دونوں ٹیموں نے وقفے قفے سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے تاہم کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی تاہم کھیل کے آخری لمحات میں کھوسہ کمبائنڈ کی جانب سے بلال احمد نے اپنی انفرادی کوشش سے گیند کو جال میں ڈال کر اپنی ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچا دیا اور اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین سے بھر پور داد وصول کی چمپئن شپ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض عبدالجبار نے اپنے معاؤنین نبی وارث ،نذیر انجم اور کریم بلوچ کے ہمراہ انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اسلم ساگر اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔