آل پاکستان این بی پی فٹ بال ٹورنامنٹ بلوچ محمڈن نے شہباز گرین کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

پیر 23 فروری 2015 16:03

آل پاکستان این بی پی فٹ بال ٹورنامنٹ بلوچ محمڈن نے شہباز گرین کو شکست ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر یر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں بلوچ محمڈن ملیر نے اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مد مقابل مضبوط حریف شہباز گرین فٹ بال کلب بنارس کو 3-1کے مارجن سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی کھیل کے پہلے ہاف میں بلوچ محمڈن کو آصف کیگول کی بدولت 1-0سے برتری حاصل تھی جبکہ دوسرے ہاف میں بلوچ محمڈن کی ٹیم نے کھیل میں بہتری لاتے ہوئے مزید دو گول اسکور کئے جو ان کے کھلاڑیوں آصف اور احمد لعل نے کئے کھیل کے آخری لمحات میں شہباز گرین کی جانب سے شاہ حسین نے گول کرکے اپنی ٹیم کے خسارے میں کمی کی کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر کھلاڑیوں اور فٹ بال آفیشل سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے کہاکہ ایم کیوا یم معاشرے سے ہر برائی کا جڑ سے خاتمے چاہتی ہے اور اسپورٹس وہ واحد ذریعہ ہے جو نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کا ذریعہ ہے ایم این اے ساجد نے کہاکہ ملیر جیسے مضافاتی علاقے میں پاکستان سطح پر فٹ بال ایونٹ کے انعقاد پر نیشنل بنک اور کالونی اسپورٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایسے ایونٹ کے انعقاد سے گلیوں اور محلوں کی سطح پر فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا ٹورنامنٹ میں کھیلے میچ میں نیشنل ریفری خالد ممتاز جمی ،نصیر عمر بلوچ اور عمر بلوچ نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

متعلقہ عنوان :