تحریک انساف نے خیبر پختونخوا میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف 2 مارچ کو احتجاج اور دھرنے کا اعلا ن کر دیا

پیر 23 فروری 2015 19:18

تحریک انساف نے خیبر پختونخوا میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف 2 مارچ ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) تحریک انساف کے اراکین صوبائی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف 2 مارچ کو احتجاج اور دھرنے کا اعلا ن کر دیا ہے اگر احتجاج کے دوران جانی یا مالی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت پر عائد ہوگی ۔۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں تحریک انصاف کے ضلع پشاور کے صدر یاسین خلیل ا ور دیگرصوبائی اسمبلی ارکان نے خیبر پختوا میں 18 سے 20 گھنٹے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پریس کانفرس کی ان کاکہنا تھا کہ وزیر مملکت پانی و بجلی عا بد شیر علی خیبر پختونخوا کے امور سے دور رہیں انھوں نے وزیر مملکت پر الزام عائد کیا کہ وہ واپڈاکو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہیں کہ وہ خیبر پختونخوا میں جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ جاری رکھیں یاسین خلیل کا کہنا تھا کہ وہ اس ناراوا لودشیڈنگ کے خلاف 2 مارچ کوو اپڈا ہاؤس پشاور کے سامنے احتجاج کریں گے جس میں خواتین ، اور نوجوانوں سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :