معین خان سے منیجر نوید اکرم نے تحقیقات شروع کر دیں

منگل 24 فروری 2015 11:20

معین خان سے منیجر نوید اکرم نے تحقیقات شروع کر دیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری 2015ء) نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا پہنچنے والی قومی ٹیم انتظامیہ کے ساتھ برسبین پہنچی جہاں دو روز کے آرام کے بعد ٹیم برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کے لیے آئی تو چیف سلیکٹر ٹیم کے ساتھ نہیں تھے انہیں ٹیم کے ہمراہ گراؤنڈ میں آنے کی بجائے ہوٹل میں رکھا گیا ایسا پہلی دفعہ ہوا کہ معین خان ٹیم کے ساتھ گراؤنڈ میں نہیں پہنچے۔

(جاری ہے)

بورڈ کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ٹیم منیجر نوید اکرم کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپی ہے تاہم معین خان سکینڈل کی تحقیقات منیجر نوید اکرم چیمہ نے آج سے شروع کر دی ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کی ناکامیوں کو نظر انداز کرتے رہے اور کئی بار جوئے اڈوں پر دل بہلاتے نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :