سلمان خان نے ”نو انٹری 2“ میں کام کا ارادہ کرلیا

منگل 24 فروری 2015 11:55

سلمان خان نے ”نو انٹری 2“ میں کام کا ارادہ کرلیا
ممبئی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) بالی ووڈ کے چلبل پانڈے جی کو نو انٹری کے سیکوئل کا اسکرپٹ اتنا پسند آیا کہ پھر سے اس فلم میں کام کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔دبنگ خان نے ہدایتکار انیس بزمی کو پہلے اس سیکوئل میں کام نہ کرنے کے لیے ٹکا سا جواب دے دیا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن ڈائریکٹر نے بھی ہمت نہ ہاری اور لے کر پہنچ گئے اسکرپٹ ، سلمان خان کے پاس، جنہیں کہانی ایسی بھائی کہ اب کہہ دیا کہ وہ نو انٹری کے سیکوئل کے لیے ٹائم نکال لیں گے ۔دبنگ خان ان دنوں کک ٹو کا بھی اسکرپٹ لکھ رہے ہیں اور سلمان کی انٹری سے نو انٹری کے یہ حصہ اور بھی زبردست ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :