امن و امان کے بغیر میوزک انڈسٹری ٹھیک نہیں ہو سکتی : وارث بیگ

منگل 24 فروری 2015 14:54

امن و امان کے بغیر میوزک انڈسٹری ٹھیک نہیں ہو سکتی : وارث بیگ

لاہور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) گلوکار وارث بیگ نے کہا کہ جب تک فلم انڈسٹری اور امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہو گی اس وقت تک میوزک انڈسٹری کے حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری پہلی فلم ”سنگم“ 1997ء میں ریلیز ہوئی۔ اس کا گانا ”آ پیار دل میں جگا“ سپرہٹ ہوا۔

میں نے سینکڑوں کی تعداد میں گانے گائے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سو کے قریب فلموں میں گانے گائے ہیں۔ میرے دیگر مقبول گیتوں میں اور پیار ہو گیا، لک پتلا، چھلا، سنو سنو، میں نے تجھے کھویا، چاند جھروکے میں، ایک دلبر سے، دل سنبھل، تیرے بن زندگی، میری لیلیٰ، تیرا میرا عشق، ہم تمہارے ہیں، ہونٹوں نے تیرے، رات نشیلی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے سنگر البم کی بجائے ویڈیو سانگ بنائے ہیں اور ٹی وی چینلز پر ریلیز کرتے ہیں۔ میں نے بھی ایک ویڈیو سانگ تیار کیا ہے جو بہت جلد مختلف ٹی وی چینلز سے آن ائر جائے گا۔

متعلقہ عنوان :