ورلڈ کپ: کھلاڑیوں کے انفرادی ریکارڈز میں بھی پاکستان غائب

بدھ 25 فروری 2015 11:08

ورلڈ کپ: کھلاڑیوں کے انفرادی ریکارڈز میں بھی پاکستان غائب
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25۔فروری 2015ء ) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء کا میلہ آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ میں سجا ہوا ہے جہاں 14ملکوں کی ٹیموں میں سخت مقابلے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں میں بہترین پرفارمنس دکھانے کی جنگ بھی جاری ہے ۔ ورلڈ کپ 2015 کے اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو اب تک ہونے والے میچز میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے پانچ بلے باز وں میں سر فہرست ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز کرس گیل ہیں جنہوں نے 85.0 کی اوسط سے 3 میچز میں 255 رنز بنائے ہیں۔

ان کے بعد ہندوستان کے بہترین اوپنر شیکھر دھون ہیں جنہوں نے 105.0 کی اوسط سے 2 میچز میں 210 رنز بنائے ہیں،تیسرے نمبر پر ساؤتھ افریقہ کے ڈیوڈ ملر ہیں جنہوں نے 2 میچز میں 80.0 کی اوسط سے 160 رنز بنائے، انگلینڈ کے اوپنر معین علی 3 میچز میں 158 کے ساتھ چوتھے اور نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکلم 3 میچز میں 157 کے ساتھ پانچویں درجے پر ہیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ میں اب تک ایک اننگ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے پانچ بہرھ ین بلے بازوں میں ویسٹ انڈیز کے بہترین اوپنر کرس گیل 215 رنز کے ساتھ سب سے آگے ہیں اس کے بعد جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر 138رنز کے ساتھ ،ہندوستان کے شیکھر دھون 137 رنز، اورون فنچ 135، انگلینڈ کے معین علی 128 اور جنوبی افریقہ کے جے پی دومینی 115 رنز کے ساتھ دوڑ میں شامل ہیں۔

ورلڈکپ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے ٹاپ پانچ باؤلرز میں میزبان ٹیم نیو زی لینڈ کےپیسر ٹِم ساؤتھی 3 میچز میں 11 وکٹیں حاصل کر کے سرِ فہرست ہیں جبکہ انگلینڈ کے تیز رفتار باؤلر اسٹیون فِن 3 میچز میں8 وکٹیں حاصل کر کے دوسرے ،اسکاٹ لینڈ کے پیسر جَوش ڈیوی نے 2 میچز میں 7 وکٹوں کے ساتھ تیسرے ،ہندوستان کے پیسر محمد شامی 2 میچز میں 6 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور نیوزی لینڈ کے باؤلر ڈینیل ویٹوری 3 میچز میں 6 وکٹیں لے کر پانچویں نمبر پر ہیں۔

میگا ایونٹ میں اب تک بہترین فیلڈرز ہندوستان کے سُریش رائنا ، سری لنکا کے اجینتا مینڈس، ساؤتھ افریقہ کے اے بی ڈیویلئرز ہیں جنہوں نے 2،2 میچز میں 3 کیچ لیے 3، میچز میں 4 کیچ پکڑنے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈینیل ویٹوری اور زمبابوے کے کھلاڑی کریگ اروین فہرست میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :