شہزادی ہونے کیلئے شہزادے سے شادی کی شرط نہیں ، ایما واٹسن
بدھ 25 فروری 2015 12:06
لندن (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015)برطانوی اداکارہ ایما واٹسن نے کہاہے کہ شہزادی ہونے کیلئے شہزادے سے شادی کی شرط نہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی اداکارہ ایما واٹسن نے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں کے جواب میں اپنا ردعمل ظاہر کیاجس میں ایک آسٹریلین رسالے نے دعویٰ کیا تھا کہ ہالی وڈ کی باصلاحیت اداکارہ ایما واٹسن شہزادہ ہیری کے دعوت نامے پر ان کی مہمان بنیں تھیں میگزین کی جانب سے اس دعوت کو رومانوی ملاقات بتایا گیا تھا۔
وومن میگزین میں کہا گیا کہ ملاقات کے بعد شہزادہ ہیری کو مس واٹسن کی خوبصورتی سے کہیں زیادہ ان کی شخصیت کے سحر نے متاثر کیا تاہم گذشتہ روز فلم ہیری پوٹر کی ہیروئن ایما واٹسن نے میگزین کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کی افواہ سازی قرار دیا ۔(جاری ہے)
ایما واٹسن نے شہزادہ ہیری کیساتھ اپنی مبینہ خفیہ ملاقات کی افواہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا۔
دنیا اس چھوٹی سی بات کو یاد رکھے جو ہمارے درمیان ہوئی تھی کہ ذرائع ابلاغ کی ہر تحریر پر یقین نہیں کیا جا سکتا ہے۔ایما واٹسن نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ویسے بھی ایک شہزادی ہونے کے لیے شہزادے سے شادی کرنا شرط نہیں ہے۔ایما نے ٹویٹ کے ساتھ 1995 کی ایک فلم کا لنک بھی پوسٹ کیا یہ ایک ننھی شہزادی کی کہانی ہے جس میں ایک قول شامل تھا کہ میں ایک شہزادی ہوں اور ہر ایک لڑکی شہزادی ہوتی ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.