آسٹریلیا :میلبورن میں 12ویں ائیر شو کا شاندار آغاز

بدھ 25 فروری 2015 13:18

آسٹریلیا :میلبورن میں 12ویں ائیر شو کا شاندار آغاز
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25۔فروری 2015ء )آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں 12واں ایئر شو شروع ہو گیا ہے جس میں 20ممالک کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں ہونے والے جہازوں کے میلے کو آسٹریلین انٹرنیشنل ائیر شو اینڈ ایروسپیس ڈیفنس ایکسپوزیشن کا نام دیا گیا ہے ۔ شو کا آغاز سنگاپور سے ایف سولہ اور آسٹریلیا سے ایف اٹھارہ کے اڑان کے مظاہرے سے ہوا ۔ ائیر شو میں مسافر بردار سول اور فوجی نوعیت کے جہازوں کی نمائش کی جائے گی ۔ یکم مارچ تک جاری رہنے والے شو میں بیس ملکوں کی چھ سو کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں ۔