پاکستان جوڈو فیڈریشن نے مارچ میں تین قومی ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کردیا

بدھ 25 فروری 2015 14:04

پاکستان جوڈو فیڈریشن نے مارچ میں تین قومی ایونٹس کے شیڈول کا اعلان ..

لاہور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے مارچ میں تین قومی ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق ساتویں نیشنل وویمن سینئر جوڈو چمپئن شپ 21 سے 23 مارچ تک لاہور میں کھیلی جائیگی اسی طرح جونیئر اور بین الصوبائی جوڈو چمپئن شپ 17 سے 21 مارچ تک لاہور میں منعقد ہوگی انہوں نے کہا کہ تینوں ایونٹس میں چاروں صوبوں ‘ فاٹا ‘ گلگت ‘ آزاد کشمیر ‘اسلام آباد ‘ واپڈا ‘ ریلوے ‘ پولیس ‘ نیوی ‘ آرمی اور ایچ ای سی شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :