زمبابوین باؤلر ٹینڈائے چھاترا کی کرس گیل کو خطرناک گیندیں کرانے پر آئی سی سی کی تنبیہ

بدھ 25 فروری 2015 18:57

زمبابوین باؤلر ٹینڈائے چھاترا کی کرس گیل کو خطرناک گیندیں کرانے پر ..

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بدھ کو زمبابوے کے تیز رفتار باؤلر ٹینڈائے چھاترا کو ورلڈ کپ مقابلے میں ویسٹ انڈیز کے ریکارڈ ساز کرس گیل کو مسلسل دو خطرناک گیندیں کرانے پر تنبیہ کی ہے۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ منگل کو کینبرا کے منوکا اوول سٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی اننگز کے 50ویں اوور میں پیش آیا،جب چھاترا نے آن فیلڈ امپائر کی جانب سے انکی پچھلی ڈیلیوری پر پہلی اور آخری تنبیہ کے بعد کرس گیل کو مسلسل دوسری اونچی،فلی پچڈ بال کرائی۔

نتیجے کے طور پر تیز رفتار باؤلر کو ہٹایا گیا اور خطرناک باؤلنگ پر آئی سی سی میچ ریفری کو رپورٹ دی گئی۔پابندی متعین کرنے میں گیلی گیند کو قصوروار ٹھہرایا گیا جس کی وجہ سے باؤلر کیلئے ڈیلیوریز مکمل کنٹرول نہ رکھ سکنے کا باعث بن سکتی ہے،یہ بات میچ ریفری روشن مہنامہ نے بتائی،جنہوں نے تنبیہ کی۔گیل نے منگل کو ویسٹ انڈیز کی73رنز کی فتح میں ورلڈ کپ میں 215رنز بنانے کا تیزترین ریکارڈ بنایا۔