نبیل گبول نے آخری وقت میں ہنگامی پریس کانفرنس منسوخ کر دی

بدھ 25 فروری 2015 21:01

نبیل گبول نے آخری وقت میں ہنگامی پریس کانفرنس منسوخ کر دی

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء)میڈیا انتظار کرتا رہا اور ایم کیو ایم کے سینئر رہنما نبیل گبول نے آخری وقت میں ہنگامی پریس کانفرنس واپس لے لی ۔ جس میں انہوں نے قومی اسمبلی کی ممبر شپ سے مستعفی ہونے اور ایم کیو ایم کے بارے میں بعض اہم انکشافات کرنے تھے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نبیل گبول نے چار بجے شام ایک ہنگامی پریس کانفرنس بلا رکھی تھی اس حوالے سے ملک کا تمام میڈیا موجود تھا ٹھیک چار بجے ایک صحافی کو آنے والے پیغام سے پتہ چلا کہ نبیل گبول نے پریس کانفرنس منسوخ کردی ہے جس پر میڈیا کو کافی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ۔