بھارتی فوج افغانستان میں اڈے بنا کر پاکستان میں دہشت گردی کی آگ بھڑکارہی ہے،حافظ محمدسعید

فرقہ واریت اور گروہ بندیوں سے امت مسلمہ کا شیرازہ بکھرکررہ گیا ہے ،مصر،شام اور لیبیاکی طرح پاکستان میں بھی مسلمانوں کوآپس میں لڑانے کی خوفناک سازشیں کی جارہی ہیں۔فتنہ تکفیر پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک میں انتہائی مہلک شکل اختیارکرچکا ہے۔ان حالات میں علماء کرام قوم کی رہنمائی کریں اور بیرونی سازشوں سے آگاہ کرتے ہوئے مسلمانوں کو متحد وبیدارکرنے کا فریضہ سرانجام دیں، ذمہ داران وکارکنان کے اجتماع سے خطاب

بدھ 25 فروری 2015 21:06

بھارتی فوج افغانستان میں اڈے بنا کر پاکستان میں دہشت گردی کی آگ بھڑکارہی ..

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) امیرجماعة الدعوة پاکستان پروفیسرحافظ محمدسعید نے کہا ہے کہ بھارتی فوج افغانستان میں اڈے بنا کر پاکستان میں دہشت گردی کی آگ بھڑکارہی ہے۔فرقہ وارانہ قتل وغارت گری سے ہندو،صلیبی ویہودی فائدہ اٹھارہے ہیں۔فرقہ واریت اور گروہ بندیوں سے امت مسلمہ کا شیرازہ بکھرکررہ گیا ہے۔امریکہ ،بھارت اور اسرائیل منظم سازشوں کے تحت ایٹمی پاکستان میں خانہ جنگی پروان چڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مصر،شام اور لیبیاکی طرح پاکستان میں بھی مسلمانوں کوآپس میں لڑانے کی خوفناک سازشیں کی جارہی ہیں۔فتنہ تکفیر پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک میں انتہائی مہلک شکل اختیارکرچکا ہے۔ان حالات میں علماء کرام قوم کی رہنمائی کریں اور بیرونی سازشوں سے آگاہ کرتے ہوئے مسلمانوں کو متحد وبیدارکرنے کا فریضہ سرانجام دیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکزخیبر،نشاط آباد میں جماعة الدعوة فیصل آباد، جھنگ،چینوٹ، خوشاب اور سرگودھا کے ذمہ داران وکارکنان کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرحافظ محمدسعید نے کہا کہ بیرونی قوتیں پاکستان میں بدامنی کا ماحول پیدا کررہی ہیں۔

نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کی طرح بھارت و امریکہ کی پاکستان سے دوستی کی باتیں بھی بہت بڑا دھوکہ ہیں۔ ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیداکرکے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔جماعة الدعوة فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے ملک میں اتحادویکجہتی کیلئے کوششیں کر رہی ہے ،منظم منصوبہ بندی کے تحت فرقہ وارانہ قتل و غارت گری اور علاقائیت کوپروان چڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

امریکہ، بھارت اور ان کے اتحادیوں نے جنگ کا ایک حصہ افغانستان میں لڑااوردوسرا حصہ پاکستان میں لڑا جارہا ہے۔امیرجماعة الدعوة حافظ محمدسعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن عزیز میں بم دھماکے اور دہشت گردی کی آگ بھڑکانے والوں کو پناہ دینے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی امداد دی جارہی ہے۔امیر جماعةالدعوةنے کہاکہ مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں روس شکست سے دوچار ہوا، وسط ایشیا کی ریاستیں آزاد ہوئیں اور مسلمانوں کو اس بات کا سبق ملا کہ اگر نہتے افغان مسلمان روس کو شکست دے سکتے ہیں تو کشمیری، فلسطینی و دیگر خطوں کے مظلوم مسلمان بھی یہ راستہ اختیار کر کے اپنی عزتیں و حقوق محفوظ بنا سکتے ہیں۔

مسلمانوں کے یہ جذبے دیکھ کر اللہ کے دشمن اس خوف کا شکارہوئے کہ اگر ان کے بڑھتے ہوئے قدموں کو روکا نہ گیا توروسی کمیونزم کی طرح ان کے سرمایہ دارانہ نظام بھی باقی نہیں رہ سکیں گے۔ اس لئے مسلم ملکوں خاص طور پر پاکستان میں فتنہ تکفیر کو پوری شدت سے پروان چڑھایا جارہا ہے۔ حافظ محمدسعید نے کہا کہ حرمت رسولﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔

حکمران توہین آمیز خاکوں کے خلاف عالمی سطح پر قانون سازی کے لئے کردار اد اکریں۔اسلامی ممالک کا اجلاس بلائیں اور حرمت رسولﷺ کے حوالہ سے قانون سازی کروا کے سب سے بڑی اور عالمی دہشت گردی کا راستہ بند کریں۔ نبی کریم ﷺ کی حرمت اتحاد امت کی بنیاد ہے۔ہم نے اس مسئلے پر سب کو اکٹھا کرنا ہے ۔حکمران عالم اسلام کو اکٹھا کریں ہم پاکستان میں سب کو متحد کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جاری ہے اور جاری رہے گی۔ بھارت طاقت و قوت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ڈیڑھ لاکھ سے زائد کشمیری شہداء کی قربانیا ں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گے۔ مظلوم کشمیریوں کو جلد آزادی ملے گی اور وہ آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے۔ ۔اس موقع پر جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما مولانا نصرجاوید،امیرجماعة الدعوة فیصل آباد فیاض احمد، حافظ عبدالرؤف امیرجماعة الدعوة چنیوٹ، ابو عمارامیر جھنگ، زاہد فاروق امیر ضلع خوشاب، رہنما جماعة الدعوة فیصل آباد حافظ بنیا مین عابد اور رضوان محمود سمیت ضلع فیصل آباد ،جھنگ ، چنیوٹ، اورسرگودہا کے ضلعی ،تحصیلی،شعبہ جاتی اور سیکٹر ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی