افغانستان کی مونا لیزا کو شناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا کی کاروائی۔ کئی اہلکار معطل
بدھ 25 فروری 2015 21:43
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25فروری۔2015ء) نادرا حیات آباد سنٹر کے انچارج اور کئی اہلکاروں کو نیشنل جیوگرافک سے شہرت پانے والی افغان لڑکی شربت بی بی اور اس کے بیٹوں کوکمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ جاری کرنے پر معطل کر دیا گیا ۔اس سے ایک دن پہلے نادرا نے شربت بی بی اور اس کے بیٹوں کو جاری کیے گئے شناختی کارڈ بھی منسوخ کر دئیے ۔ان کے شناختی کارڈ پر لکھا ہوا پتہ غلط اور فراہم کیے گئے کاغذات جعلی نکلے۔
نادرا حیات آبادسنٹر نے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پچھلے سال ایک ہی دن میں شربت بی بی زوجہ رحمت گل اور اس کے دو بیٹوں روف خان اور ولی خان کو شناختی کارڈ جاری کیے تھے۔حکام کے مطابق افغان شہریوں کو بغیر قانونی طریقے کے پاکستانی شہریت دینا یا شناختی کارڈ جاری کرنا غیر قانونی ہے۔(جاری ہے)
شربت بی بی کو عالمی سطح پر شہرت اس وقت ملی جب 1984 میں اس کی تصویر نیشنل جیوگرافک کے سرورق پر شائع ہوئی۔
فوٹو گرافر سٹیو میکیورے نے یہ تصویر ناصر باغ کے پناہ گزین کیمپ میں لی تھی۔ جس وقت شربت بی بی کی فوٹو لی گئی اس وقت اس کی عمر صرف 12 سال تھی اور اس تصویر کو لیونارڈو ڈاونسی کی مونا لیزا سے ملایا گیا تھا۔نیشنل جیوگرافک نے اس کی زندگی پر ایک مختصر ڈاکیومنٹری فلم بھی بنائی تھی جس کا عنوان تھا“ افغان جنگ کی مونا لیزا” اس کے کئی سال بعد تک شربت بی بی گمنام رہی حتیٰ کے نیشنل جیوگرافک کے فوٹو گرافر نے 2002 میں اسے دوبارہ تلاش کر لیا۔اس کے گھر والوں کی اجازت کے بعد فوٹوگرافر میکیورے نے اس سے دوبارہ ملاقات کی اور ایک بار پھر اس کی تصویر لی۔ نادرا نے غیرملکی شہریوں کو ضابطے کے بغیر شناختی کارڈ جاری کرنے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.