مجھے ایم کیو ایم یا پیپلز پارٹی قتل کروا سکتی ہے : ذوالفقار مرزا

بدھ 25 فروری 2015 21:59

مجھے ایم کیو ایم یا پیپلز پارٹی قتل کروا سکتی ہے : ذوالفقار مرزا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25فروری۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے انکشاف کیا کہ انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے جبکہ انہیں قتل کرنے کی سازش ایم کیو ایم بنا رہی ہے اور اگر انہوں نے قتل نہ کیا تو انہی کی جماعت پیپلز پارٹی کے کچھ اراکین کی جانب سے قتل کر دیا جائے گا۔نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ جب وہ وزیر داخلہ سندھ تھے تو وہ بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کرنا چاہتے تھے لیکن سابق صدر اور بینظیر بھٹو کے شوہر نے انہیں منع کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے انکشاف کیا کہ آصف زرداری کا موقف تھا کہ انہیں ابھی حکومت کرنی ہے اس لیے تحقیقات میں پیشرفت نہ کی جائے۔ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ وہ مانتے ہیں کہ کسی دور میں انہوں نے یہ جملہ ادا کیا تھا کہ ”آصف زرداری کمان ہیں اور میں ان کا تیر ہوں “ لیکن میں ہی اپنے بھتیجے بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیتا ہوں کہ اگر ان کی بات نہیں سنی جا رہی تو بھی ان کی طرح سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں۔جبکہ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بھی جان کو خطرہ ہے جبکہ پیپلز پارٹی میں 4 سے 5 افراد وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں جبکہ وہ انہیں قتل بھی کر سکتے ہیں۔