صدر گوگیرہ،نشہ کرنے والے شوہر نے بیوی کو تشدد کرنے کے بعد پٹرول چھڑ کر آگ لگادی، مقدمہ درج ،

بری طرح جھلسنے کے بعد ملزم خود ہی کئی روز تک بیوی کی مرہم پٹی کرتا رہا ،اہل محلہ نے پتہ چلنے پر ہسپتال منتقل کر دیا

بدھ 25 فروری 2015 22:18

صدر گوگیرہ،نشہ کرنے والے شوہر نے بیوی کو تشدد کرنے کے بعد پٹرول چھڑ ..

صدر گوگیرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء )نشہ کرنے والے شوہر نے بیوی کو تشدد کرنے کے بعد پٹرول چھڑ کر آگ لگادی جس سے آگ لگنے سے بری طرح جھلس گئی ملزم خود ہی اس کی مرہم پٹی کرتا رہا اسے کئی روز کمرے میں بند کئے رکھا اہل محلہ نے پتہ چلنے پر مضروبہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر54ٹو ایل اتفاق کالونی کی رہائشی زوبیہ دختر محمد صدیق کی شادی دو سال قبل رحمان کالونی اوکاڑہ کے رہائشی انعام سے ہوئی ،زوبیہ کا شوہر نشے کا عادی تھا اور اکثر اسے مبینہ تشدد کا نشانہ بناتا رہتا تھا مگر وہ اپنا گھر بسانے کیلئے شوہر کا ظلم برداشت کرتی رہی گزشتہ دنوں اس کا شوہر شراب کے نشے میں دھت ہوکر گھر آیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا ۔

زوبیہ کے منع کرنے پر اس نے گھر میں پٹرول کی بوتل اٹھاتے ہوئے اس پر چھڑک کر آگ لگادی جس سے وہ بُری طرح جھلس گئی اور بے ہوش ہوگئی جب اسے ہوش آیا تو اس کے جسم کے مختلف حصوں پر مرہم پٹی لگی ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

اس کا خاوند اس کے قریب ہی بیٹھا تھا جس نے دھمکیاں دیں کہ اگر واقعہ کی بابت کسی کو بتایا تو وہ اسے جان سے مار دے گا اور اسے کئی روز کمرے میں بند رکھااہل محلہ کو پتہ چلنے پر زوبیہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس تھانہ صدر نے زوبیہ کی درخواست پر اس کے شوہر کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

صدر گوگیرہ،نشہ کرنے والے شوہر نے بیوی کو تشدد کرنے کے بعد پٹرول چھڑ ..