فیصل آباد ،تھانہ ملت ٹاؤن پولیس کی کارروائی، اندھے قتل کا معمہ8گھنٹے میں حل، گلے میں پھنداڈال کر خود کشی کا رنگ دینے والے قاتل مقتول کے دوست نکلے

بدھ 25 فروری 2015 23:04

فیصل آباد ،تھانہ ملت ٹاؤن پولیس کی کارروائی، اندھے قتل کا معمہ8گھنٹے ..

فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء ) تھانہ ملت ٹاؤن پولیس کی کاروائی اندھے قتل کا معمہ8گھنٹے میں حل، گلے میں پھنداڈال کر خود کشی کا رنگ دینے والے قاتل مقتول کے دوست نکلے،آلہ قتل رسی برآمد، مقدمہ کی تفتیش چود ہ روز میں فائنل کرنے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق 24 فروری کو نامعلوم افراد نے بیس سالہ عبدالواحد کو گلے میں پھندا ڈال کرخود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی لیکن ملت ٹاؤن پولیس نے اندھے قتل کو 08گھنٹے میں ٹریس آؤٹ کرلیا ، پولیس کے مطابق عبدالواحدولد غلام غوث قوم راجپوت سکنہ تحصیل کلور کوٹ ضلع بھکر سمانہ گاؤں میں واقع عمار پاورلومز فیصل آباد پر کام کرتا تھا ،گھر سے دور ہونے کی وجہ سے وہ فیکٹری کے کواٹر میں ہی رہتا تھا گزشتہ رات گلے میں پھندے لیے اپنے کواٹر میں مردہ پایا گیا جس پرملت ٹاؤن پولیس نے مقدمہ نمبر174/15جرم302/34درج کرکے تفتیش عمل میں لائی گئی 25,30 افرادکو شامل تفتیش کیا گیا لیکن نتیجہ میں بے سود رہا، جب مقتول کے ساتھ کواٹر میں رہنے والوں دوستوں عثمان ولد الیاس قوم راجپوت سکنہ تحصیل کلور کوٹ ضلع بھکر اور محمد فیصل شہزاد ولد حق نواز قوم سیال سکنہ تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ کو شامل تفتیش کیا گیا تو انہوں نے کو مقتول عبدالواحدکوقتل کرنا تسلیم کیا ملزمان نے بتایا کہ ہمار ا اس کے ساتھ کافی دنوں سے لڑائی جھگڑا چل رہا تھا ،جس پرغصے میں آکر گلے میں رسی ڈال کر قتل کر دیا۔