سانحہ ماڈل ٹاؤن، طاہر القادری سمیت 5 افراد اشتہاری قرار

بدھ 25 فروری 2015 23:47

سانحہ ماڈل ٹاؤن، طاہر القادری سمیت 5 افراد اشتہاری قرار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25فروری۔2015ء) سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں فسادات پھیلانے اور دہشت پھیلانے کے الزام میں سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 5 افراد کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں دہشت پھیلانے اور فسادات پھیلانے کے باعث سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری ، صدر عوامی تحریک ڈاکٹر راحیق عباسی ، خرم نواز گنڈا پور ، اور ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے حسن محی الدین اور حسین محی الدین کو بھی اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔

طاہر القادری نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ہمارے موقف سے ہٹانے کے لیے ایسے اوچھے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔جبکہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کہ وہ اس فیصلے کے خلاف عدالت نہیں جائیں گے۔یاد رہے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں پاکستان عوامی تحریک کے 14 کارکنان کو پولیس نے گولیاں مار کر جاں بحق کر دیا تھا جبکہ پولیس کے خلاف کوئی کاروائی کیے بغیر الٹا عوامی تحریک کے رہنماﺅں کو ہی اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :