ہالی ووڈ تھرل ، رومینٹک فلم اے رائل نائٹ آؤٹ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

جمعرات 26 فروری 2015 11:28

ہالی ووڈ تھرل ، رومینٹک فلم اے رائل نائٹ آؤٹ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا ..

نیو یارک (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) ہالی ووڈ کی تھرل اور ڈرامے سے بھرپور نئی رومینٹک فلم اے رائل نائٹ آؤٹ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکارہ جولیئن جیرالڈکی سنسنی خیز فلم کی کہانی برطانوی شاہی خاندان کی دو ایسی شہزادیوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو عیش و آرام سے بھرپور زندگی سے نکل کر ایک عام لڑکی کی زندگی جینا چاہتی تھیں۔

(جاری ہے)

اسی مقصد کی تکمیل کیلئے والدین سے بمشکل اجازت لیکر گارڈز کے ہمراہ دونوں شہزادیاں ایک رات لندن کی سڑکوں پرانجوئے کرنے نکل پڑتی ہیں، اس انوکھے ایڈونچر کے دوران ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی رونما ہوتی ہے اور یہ چند گھنٹے ان کی زندگی کی یاد گار ترین پل بن جاتے ہیں۔1945کے دور کی عکاسی کرتی اس تھرل فلم میں ہالی وڈ اداکارہ سارہ گاڈون اورایمیلی واٹسن مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہونگی جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں روپرٹ ایواریٹ، جیک رینر، راجر ایلم، جیک گورڈن اور بیل پاو?لی شامل ہیں۔تھرل سے بھرپور اس رومینٹک فلم کو رواں سال 15مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :