انوشکا شرما کی نئی فلم این ایچ 10 کے پہلے گانے ‘چھل گئے نیناں‘ کی ویڈیو ریلیز کردی گئی

جمعرات 26 فروری 2015 11:40

انوشکا شرما کی نئی فلم این ایچ 10 کے پہلے گانے ‘چھل گئے نیناں‘ کی ویڈیو ..

ممبئی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی فلم این ایچ 10 میں پہلی بار ایکشن میں نظر آئینگی، فلم کے ٹریلر کے بعد پہلے گانے کی مکمل ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے، چھل گئے نیناں کے بولوں پر مبنی گانے کو گلوکارہ کانیکا کپور کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی ویڈیو میں انوشکا ہاتھ میں مائیک تھامے گانا گاتی نظر آرہی ہیں۔

انوشکا شرما اس فلم میں ناصرف مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں بلکہ وہ اس فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں۔

(جاری ہے)

نودیپ سنگھ کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک نو جوان جوڑے کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک روڈ ٹرپ پر نکلتے ہیں کہ راستے میں ان کا سامنا جرائم پیشہ افراد سے ہو جاتا ہے جو ایک نوجوان لڑکی کو اغواء کررہے ہو تے ہیں۔ یہ جوڑا اس گروہ کو اغوا کے اقدام سے روکنے کی کو شش کرتا ہے لیکن بدلے میں وہ خود ہی مشکل میں پھنس جاتے ہیں۔

اس فلم میں انوشکا شرما ہاتھ میں ڈنڈا پکڑے نا صرف ایکشن گرل کا روپ دھارے ہوئی ہیں، بلکہ جرائم پیشہ افراد سے بچاؤ کیلئے مار دھاڑ بھی کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس فلم میں انو شکا شرما کیساتھ نیل بھوپالم مر کزی کردار ادا کرہے ہیں جسے اس سال 6مارچ کو دنیا بھر کے سینماء گھروں میں عام نمائش کیلئے پیش کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :