کراچی: عزیر بلوچ تک پاکستانی حکام کو رسائی مل گئی، ابتدائی تفتیش شروع

جمعرات 26 فروری 2015 12:17

کراچی: عزیر بلوچ تک پاکستانی حکام کو رسائی مل گئی، ابتدائی تفتیش شروع

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 فروری 2015 ء): دبئی میں عزیر بلوچ کی حوالگی کے لیے تمام کاغذی کاروائی کو پورا کر لیا گیا ہے جس کے تحت دبئی میں موجود پاکستانی حکام کو عزیر بلوچ تک رسائی دے دی گئی ہے ، دبئی میں موجود پولیس افسران نے عزیر بلوچ سے ابتدائی پوچھ گچھ شروع کر دی ہے. دبئی حکام کی جانب سے عزیر بلوچ کی حوالگی کا فیصلہ آج متوقع ہے جبکہ ایف آئی اے حکام آج پاکستان سے دبئی روانہ ہوں گے.