بالی وڈ سٹار کپل شرما ، اکشے کمار ، گووندا اور جانی لیور مجھے اپنا استاد مانتے ہیں ‘ عمر شریف

جمعرات 26 فروری 2015 12:27

بالی وڈ سٹار کپل شرما ، اکشے کمار ، گووندا اور جانی لیور مجھے اپنا استاد ..

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) سینئر اداکار عمر شریف نے کہا ہے کہ بالی وڈ کے سٹار مجھے اپنا استاد تسلیم کر کے میری شاگردی اختیار کر چکے ہیں جن میں آج کل سب سے زیادہ مقبول فنکار کپل شرما ہے جبکہ اس کے علاوہ اکشے کمار ، گووندا ، جانی لیور بھی مجھے اپنا استاد مانتے ہیں جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اداکاروں نے باقاعدہ میرے ہاتھ میں لال دھاگہ باندھ کر میری شاگردی اختیار کی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میرے شاگرد اپنے فن کے ذریعے بالی وڈ میں نام پیدا کر چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :