امریکی کانگریس کا شکیل آفریدی کی رہائی کا مطالبہ، پاکستانی امداد پر پابندی کیلئے دبائو

جمعرات 26 فروری 2015 13:23

امریکی کانگریس کا شکیل آفریدی کی رہائی کا مطالبہ، پاکستانی امداد ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء)امریکی کانگریس نے ایک بار پھر سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کو دی جانے والی پچاس کروڑ ڈالر کی امداد پر پابندی لگانے کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر خارجہ جان کیری ، ایوان نمائندگان میں ممبران کے سوالوں کے جواب دینے پیش ہوئے ۔ اس دوران کیلی فورنیا کی نمائندگی کرنے والے ممبر ڈانا کا کہنا تھا کہ جس شخص نے امریکا کو اسامہ بن لادن کو پکڑوانے میں مدد کی وہ پاکستان کی ایک جیل میں بند ہے۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود انتظامیہ اس ملک کو پچاس کروڑ ڈالر دینے کا سوچ رہی ہے جس نے آفریدی کو جیل میں ڈال کر امریکا کے منہ پر تھپڑ مارا ہے ۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ اس معاملے کو سابق صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کے سامنے اٹھا چکے ہیں کہ آفریدی کو جیل میں بند رکھنا ناانصافی ہے ۔ انہوں نے کہا مسئلے کا حل سفارتی طریقوں سے نکل سکتا ہے ۔ گذشتہ بجٹ میں بھی پاکستان کو ملنے والی رقم میں سے تقریباً تین کروڑ تیس لاکھ ڈالر کو تب تک روکنے کی شرط رکھی گئی تھی جب تک آفریدی کو رہا نہ کر دیا جائے۔