سکھر: ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے آئین میں 22 ویں ترمیم کی ضرورت ہے: خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 26 فروری 2015 13:37

سکھر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 فروری 2015 ء) : اپوزیشن لیڈر خور شہد شاہ نے میڈیا سے بات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ قانون اور آئین کی بالا دستی تب قائم ہو گی جب الیکشنز شفاف ہوں گے. سینیٹ انتخابات سے متعلق حکومت تمام سیاسی پارٹیوں کو اعتماد میں لے.

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان کے تحفظات صرف مدارس کے لیے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم ہارس ٹریڈنگ کی مخالفت ہیں سینیٹ انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں ہے تاہم پی ٹی آئی کا سینیٹ انتخابات کے لیے حکومت سے رابطہ ہے ہارس ٹریڈنگ کی مخالفت کرتے ہیں اور اس کو روکنے کے لیے آئین میں 22 ویں ترمیم کی ضرورت ہے.

متعلقہ عنوان :