بہت بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے، معین خان آسٹریلیا سے وطن واپس روانہ

جمعرات 26 فروری 2015 14:04

بہت بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے، معین خان آسٹریلیا سے وطن واپس ..
برسبین (ویب ڈیسک ) بہت بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے ، معین خان آسٹریلیا سے وطن واپس روانہ ہوگئے ، غلطی پر معافی مانگنے کے بعد وطن واپسی پر باضابطہ استعفی بھی پیش کریں گے۔ چیف سلیکٹر کے جوا خانے جانے کے بعد اصل سفر برسبین سے شروع ہو چکا ہے ، وہ آج شام کو پاکستان پہنچیں گے ۔ معین خان برسبین سے نجی ایئرلائن کے ذریعے براستہ سنگاپور آج دوپہر کو یو اے ای پہنچیں گے اور پھر شام تک وطن واپس پہنچ جائیں گے ۔

پی سی بی کے خرچے پر آسٹریلیا جا کر کسینو میں "مصروف" رہنے والے معین خان کرکٹ بورڈ ہی نہیں بلکہ پوری قوم کی نظروں سے گرگئے ۔ ذرائع کے مطابق معین خان نے اپنے کیے پہ ندامت کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی ہے ۔ یہ بھی کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کے جوا خانے جانے کے کتنے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان پہنچ کر چیف سلیکٹر چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کریں گے اور باضابطہ معافی کے بعدعہدے سے مستعفی ہو جائیں گے ۔

معین خان کا کیرئیر اس سے پہلے بھی بہت سے سکینڈلز سے بھرا پڑا ہے جس میں آئی سی ایل ، باغی بھارتی کرکٹ لیگ میں قومی کرکٹرز کو لے جانا اور پھر معاہدے کے مطابق رقم نہ دینے پر کھلاڑیوں سے جھگڑے بھی ہو چکے ہیں ۔ بطور منیجر ان کی یونس خان کے ساتھ اختلافات کی خبریں سامنے آئیں ۔۔ان کی کوچنگ کے دوران قومی ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ کپ ٹی 20 کے پہلے راؤنڈ سے ہی باہر ہوئی جب سے یہ چیف سلیکٹر بنے قومی کرکٹ ٹیم ایک بھی ون ڈے سیریز نہ جیت پائی

متعلقہ عنوان :